ڈی پی ساونت کی دیہی علاقوں میں تشہیری مہم

ناندیڑ:10 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز) کانگریس پارٹی کے حلقہ شمال کے امیدوار ڈی پی ساونت اپنی انتخابی تشہیری مہم کے دوران دیہی علاقوں کادورہ کرکے ووٹرس سے ملاقات کررہے ہیں ۔

آج انھوں نے انکے حلقہ اسمبلی حدود کے پاسد گاوں کادورہ کیا۔اس موقع پرا نکے ہمراہ پارٹی کے عہدیداران اور ورکرس بھی کثیر تعداد میںموجودتھے ۔جناب ساونت نے عوام سے کہاکہ وہ اپنے حلقہ کے ترقیاتی کاموں کومکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں اور ترقی ہی انکی اولین ترجیح ہے ۔اس موقع پرووٹرس نے بھی انھیںتیقن دیا کہ وہ اپنے گاوںکی ترقی کیلئے کانگریس کو کامیاب بنائیںگے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں