لکھنو¿ ،27 اکتوبر(پی ایس آئی)یوپی کے جھانسی ضلع کے تھانہ کوتوالی میں آپ جائیں گے تو دور سے ہی آپ کی نظریں خاتون سپاہی ارچنا جینت پر ضرور پڑیں گی. ایک ٹیبل کے پاس وزیٹر رجسٹر پر کچھ کام کرتے ہوئے مصروف نظر آتی ہیں لیکن جب تھوڑا قریب جائیں گے تو ٹیبل پر ایک معصوم بچی کو دیکھ کر حیران ہوں گے. بے شک، یہ بچی ارچنا کی 6 ماہ کی بیٹی انیکا ہے. ارچنا ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ تھانے میں ہی اپنی بیٹی کو بھی پال رہی ہیں. ایک طرف ماں کا فرض اور دوسری طرف پولیس کی 24 گھنٹے والی سخت ڈیوٹی، ارچنا دونوں کو ہی بخوبی ادا کرتی ہیں اور انتہائی ۔۔۔ نظر آتی ہیں. ان دنوں سوشل میڈیا پر ارچنا کی تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے. ہر کوئی ان کو سلام کر رہا ہے اور مدر کاپ کی ڈگری دے رہا ہے. ارچنا بتاتی ہیں کہ وہ جھانسی میں ایک کرایہ کے مکان میں رہتی ہیں.
انیکا کے ہونے کے بعد وہ 6 ماہ تک چھٹی پر تھیں. گزشتہ ماہ ہی وہ ڈیوٹی پر واپس لوٹی ہیں. چونکہ شہر میں ان کے ساتھ کوئی اور نہیں ہے تو ارچنا انیکاکو اپنے ساتھ ہی ڈیوٹی پر لے جاتی ہیں. ارچنا کی ایک بڑی بیٹی بھی ہے جو کانپور میں دادا دادی کے پاس رہ کر پڑھائی کر رہی ہے. وہیں ان کے شوہر گڑگاو¿ں میں رہ کر پرائیویٹ ملازمت کرتے ہیں. دونوں ڈیوٹی ایک ساتھ نبھانا کتنا چیلنجنگ ہے، اس پر وہ بتاتی ہیں، ‘مشکل تو ہے ہی لیکن میرے لئے دونوں ہی انتہائی معنی رکھتے ہےں، تو میں ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ اپنی بچی کی نگرانی بھی کرتی ہوں.’ وہ بتاتی ہیں، ‘ویسے تو ایک سپاہی کی ڈیوٹی 24 گھنٹے ہوتی ہے لیکن عملے کے سپورٹ کی وجہ سے کام کے گھنٹے گھٹ جاتے ہیں.’ ارچنا آگے کہتی ہیں، ‘تاہم کبھی کبھار ایسی صورتحال بھی سامنے آتی ہے جب کسی کے نہ ہونے پر ہونے پر ڈیوٹی پر بلایا جاتا ہے. تو میں انیکا کو بھی ساتھ لے کر جاتی ہوں. ‘