نٸ۔دہلی۔٢٨۔اکتوبر۔روس کے ساتھ ایس -400 ایئرڈیفنس میزائل سسٹم ڈیل اورایران سے تیل معاہدہ کے بعد امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے یوم جمہوریہ پربطورمہمان خصوصی ہندوستان آنے کے مودی حکومت کی دعوت کو ٹھکرا دیا ہے۔
امریکی افسران نے ہندوستان کے سیکورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوبھال کوخط کے ذریعہ سے یہ اطلاع دی۔مانا جارہا ہے کہ 26 جنوری کے دوران ہی ڈونالڈ ٹرمپ کے اسٹیٹ آف یونین خطاب اورکچھ ریاستی پروگرام متعین ہوسکتے ہیں۔ ہندوستان نے اپریل میں امریکی صدرکو یوم جمہوریہ کے موقع پرہندوستان آنے کی دعوت بھیجی تھی۔ امریکی افسران نے دعوت نامہ موصول ہونے کی اطلاع دی تھی اور کہا تھا کہ 2+2 بات چیت کے بعد ہندوستان اورامریکہ کے درمیان تناو کا ماحول ہے.