ٹوڈ ہینری کی کتاب "ڈائے ایمپٹی” مطالعے کے لئے بہترین کتاب ہے۔
ٹوڈ ہینری لکھتے ہیں کہ ایک بزنس میٹنگ کے دوران انہیں اس کتاب کو لکھنے کا خیال آیا۔ اس بزنس میٹنگ میں انکے دوست نے سوال پوچھا کہ "دنیا کی سب سے زیادہ امیر ترین جگہ کونسی ہے؟” حاضرین میں سے ایک نے جواب دیا، ” خلیج کی ریاستیں جہاں پٹرول نکلتا ہے.” ایک اور نے مزید کہا، "افریقہ کے ہیروں کی کانیں سب سے امیر ترین جگہ ہے” تمام جوابات اسی طرح کے تھے۔
ان کے دوست نے کہا کہ سب جوابات غلط ہیں۔ دنیا کی سب سے امیر ترین جگہ قبرستان ہے۔ جی ہاں، دنیا میں یہ سب سے امیر ترین جگہ ہے، کیونکہ لاکھوں لوگ جو اس دنیا سے روانہ ہوتے ہیں، یا مر چکے ہیں، انہوں نے بہت قیمتی نظریات اپنے ساتھ لے کر قبر میں چلے جاتے ہیں۔ یہ قیمتی نظریات یا آئیڈیاز جو دوسروں بہت زیا دہ فائدہ پہنچا سکتے تھے . یہ سب قبرستان میں ہیں جہاں انہیں دفن کیا گیا ہے.”
اس جواب سے متاثر ہوکر ٹوڈ ہینری نے اپنی کتاب ‘ڈائی ایمپٹی’ لکھی۔ وہ خود لکھتے ہیں کہ دوسرے دن جب وہ اپنے آفس پہنچے تو انہوں نے اپنے سامنے کے نوٹس بورڈ پر دو الفاظ لکھے Die Empty اور اسی دن انہوں نے طئے کرلیا کہ میرے پاس جتنے آئیڈیاز ہیں میں ان سب کو روبہ عمل لاوں گا اور جب میں اپنی قبر میں جاونگا تو خالی ہو کر جاونگا، اپنے خیالات اور آئیڈیاز کو اپنے ساتھ قبر میں نہیں لے جاونگا۔

اس کے نعد انہوں نے لوگوں کو اپنے آئیڈیاز کو وقت رہتے روبہ عمل لانے اور اپنی کمیونیٹی کیلئے فائدہ مند بننے کئے ابھارنا شروع کیا اور اپنی کتابوں کے ذریعہ لوگوں میں زندگی جینےبکا جوش جذبہ اور ولولہ بھر دیا۔
اس کتاب کے سب سے بہترین الفاظ یہ ہیں:
اپنی قبر میں وہ سب نہ لے جاو جو تم میں سب سے اچھا ہے۔ آپ اپنے اندر کا سب سے اچھا دنیا کو دے جاو۔ اور ہمیشہ خالی ہو کر مرنے کا انتخاب کرو۔
ان خیالات کے صحیح معنی یہ ہیں کہ آپ کے اندر جو سب سے اچھا ہے وہ سب دنیا کو چھوڑنے سے پہلے انجام دیں.
اگر آپ کے پاس کوئی آئیڈیاء ہے؛ اسے انجام دیں
اگر آپ کو علم ہے؛ تو استعمال کرو۔
اگر آپ کا کوئی گول ہے؛ حاصل کرو.
محبت اور خوشیوں کو پھیلاو اور شیئر کرو۔ اسے اپنے اندر دبا کر مت رکھو۔
خوش رہیئے خوشیاں پھیلایئے
اور….ڈائی ایمپٹی!!
💐💐😊😊
معزالرحمان، ناندیڑ