چیف منسٹر یوپی کا مقتول ہندو تنظیم سربراہ کے ورثاء کو تیقن

لکھنؤ 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندو تنظیم کے صدر کملیش تیواری جن کا دو دن قبل قتل ہوا تھا، اُن کے ورثاء سے چیف منسٹر یوپی یوگی آدتیہ ناتھ نے اُن کی قیامگاہ پر ملاقات کرکے اُنھیں ہر ممکن مدد کا تیقن دیا اور کہاکہ پولیس پوری سرگرمی سے مقدمہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ جبکہ مقتول کملیش تیواری کے ارکان خاندان نے خاطیوں کو موت کی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ بعدازاں چیف منسٹر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تیواری کا مجسمہ اُن کی رہائشی کالونی میں نصب کیا جائے گا اور مقدمہ تیزگام عدالت میں چلایا جائے گا۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading