کورونا وائرس سے لوگ اس قدر ڈرے ہوئے ہیں کہ 40 فیصد لوگوں نے کہا ہے کہ وہ کورونا وبا کے کنٹرول ہونے کے بعد بھی کم از کم چھ ماہ تک ہوائی سفر نہیں کریں گے۔
انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ذریعی پیر کو جاری سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ تقریباً 46 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ ایک یا دو ماہ انتظار کرنے کے بعد ہی ہوائی سفر کرنا پسند کریں گے۔ بقیہ 40 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ چھ ماہ یا اس سے بھی زیادہ انتظار کرنے کے بعد ہی اس کے بارے میں سوچیں گے۔
وہیں اس میں حصہ لینے والے صرف 14 فیصد لوگوں نے کہا ہے کہ وہ ہوائی سفر کے لئے بالکل انتظار نہیں کریں گے۔
بقیہ 40 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ چھ ماہ یا اس سے بھی زیادہ انتظار کرنے کے بعد ہی اس کے بارے میں سوچیں گے۔
وہیں اس میں حصہ لینے والے صرف 14 فیصد لوگوں نے کہا ہے کہ وہ ہوائی سفر کے لئے بالکل انتظار نہیں کریں گے۔