ناندیڑ:22 اپریل: (ورق تازہ نیوز)مرکزی اور ریاستی حکومت نے 20اپریل سے شہروں میں مٹھائی ‘بجلی اور الیکٹرانکس کے سامان کی دوکانوں کو شروع کرنے کی سہولت دی تھی اور یہ دوکانیں کھولی گئی تھیں لیکن ان دوکانوں پر عوام کے ہجوم کودیکھتے ہوئے سہولت کو منسوخ کردیاگیا ہے ۔ اس طرح کامکتوب ناندیڑضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کیاگیا ہے ۔
ضلع انتظامیہ نے اخبارات کو گھر گھر تقسیم کرنے پر پابندی لگادی تھی لیکن اخبارات اور ہاکرس کی تنظیموں کے احتجاج کرنے پرریاستی حکومت نے اپنے اول الذکر مکتوب کو منسوخ کرتے ہوئے نیا مکتوب جاری کرکے گھرگھر اخبارات تقسیم کرنے کی اجازت دی ہے۔چنانچہ آج شہر سے شائع ہونے والے اردو اور مراٹھی اخبارات کے علاوہ بیرونی اخبارات کی کاپیاں ہاکرس نے گھروں کوجاکرتقسیم کیں ۔