ناندیڑ:5اکتوبر۔ (ورق تازہ نیوز)مرکزی حکومت نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پانچ سالوں کیلئے پابندی عائد کردی ہے ۔ اتوارپولس اسٹیشن کے پولس انسپکٹر بھگوان دھبڈگے نے احتیاطی کارروائی نمبر 1۔ 2 اور 3 کے مطابق عامر خان امجد خان (35سال) کمپیوٹر
آپریٹر حیدرباغ ناندیڑ، عبدالندیم عبدالوحید (33سال) کمپیوٹر آپریٹر۔ حمیدیہ کالونی ناندیڑ، عطا الرحمن شیخ احمد (34سال) ربڑ اسٹامپ میکر مدینہ نگر ناندیڑ کوگزشتہ ماہ گرفتار کیاتھا ۔
انھیں عدالت میں پیش کرنے کے بعد جج نے تینوں کو 4اکتوبر تک عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیاتھا۔عدالت نے تینوں کو دوبارہ 10اکتوبرتک جیل میں ہی رکھنے کاحکم دیا ہے۔سرکاری وکیل وجئے توٹیواڑ نے عدالت میں بحث کے دوران کہا کہ آئندہ دنوں ہونے والے دسہرہ اوراسکے بعد ہونے والے تہواروں کے پیش نظر ان افراد کو نظر بند رکھناضروری ہے۔
جبکہ میں ملزمین کی جانب سے عدالت میںجواب دیتے ہوئے ایڈووکیٹ سید اریب الدین نے کہا کہ ان تینوں کے خلاف کوئی مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں ہے۔اورانھیں مزید نظر بند رکھنے کےلئے پولس کے پاس کوئی ثبوت بھی نہیںہے۔ دونوںفریقین کی بحث کے بعد فرسٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ پی ایس جادھو نے تینوں کو10اکتوبرتک نظربندرکھاجائے ۔ اسلئے انھیں مزید جیل میں رہنا ہوگا ۔