ناندیڑ:28 اپریل: (ورق تازہ نیوز)ناندیڑ شہر میںتقریبا دیڑھ ماہ بعد پیربان نگر کے معمر شخص میںکورونا وائرس پائے جانے کے دعویٰ کے بعد انکی رپورٹ پازیٹیو آئی تھی جس کے بعد سارے شہر میں ہلچل مچ گئی تھی ۔اورگزشتہ آٹھ دنوں سے انکا سرکاری دواخانہ میں علاج جاری تھا
۔ زیر علاج ہونے کے بعد پھر ایکبارانکی کورونارپورٹ آئی جو پونہ سے منگوائی اور وہ الحمداللہ نیگیٹیو آئی ہے جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے اطمینان کی سانس لی اور اب جلد ہی انکا معائنہ کرکے دوسری رپورٹ بھی منگوائی جائے گی ور توقع ہے کہ وہ بھی نگیٹٰو آئے گی جس کے بعدانھیں گھر واپس بھیج دیاجائے گا۔