پہلے دن کیرلا لوٹے 363 ہندوستانی شہری

Air-India-Express-Logoنئی دہلی 07 مئی (یو این آئی) بیرون ملک پھنسے ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے شروع کیے گئے ’وندے بھارت‘ مشن کے پہلے دن 09 نو نہالوں سمیت 363 شہریوں کو لے کر دو پروازیں آج رات کیرلا پہنچیں۔یہ دونوں پروازیں ائیر انڈیا ایکسپریس کی تھیں جو شہری ہوابازی کی سرکاری کمپنی ایئر انڈیا کی مکمل ملکیت والی ایئر لائن ہے۔ پہلی پرواز ابو ظہبی سے کوچی پہنچی جس 177 مسافروں اور چار نو نہال تھے۔ دوسری پرواز دبئی سے کوجھیکوڈ پہنچی ہے۔ اس میں 177 مسافر اور پانچ نو نہال سوار تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading