پونہ سے ناندیڑآرہی ٹراویلس پُل سے گری ٗمسافرین زخمی

کیج:31/اگست(ورق تازہ نیوز)کیج تعلقہ کے موضع مساجوگ گاوں کے قریب پل سے پرائیویٹ بس گر گئی۔ اوم سائی رام نامی ایک ٹراویل ایجنسی کی ایک پرائیویٹ بس جو پونے سے ناندیڑ جا رہی تھی،

آج صبح اس وقت پل کے نیچے گر گئی جب کیج تعلقہ کے مساجوگ کے قریب ڈرائیور کا کنٹرول گاڑی پرنہیں رہا۔ حادثہ آج بدھ 31 اگست کی صبح پیش آیا۔ اس حادثہ میں چار مسافر جئے شری جونڈھلے، کانہوپاترا کرپیواڑ، سیتا بائی مالی اور اشا رانیواڑاڈ زخمی ہوگئے۔ اس دوران 108 ایمبولینس کے ہنگے اور ڈاکٹر سچن سوریاونشی فوری طور پر موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو علاج کے لیے کیج کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کرایا۔مزید علاج ذیلی ضلع کے سرکاری اسپتال میں جاری ہے۔