پونہ سے دھولیہ واپسی پر دلخراش سانحہ : تین مسلم نوجوانوں کی موت

دھولیہ (عامر ایوبی) : آج11جون کو صبح کی اولین ساعتوں میں میں ایک دلخراش سانحہ پیش آیا جس میں دھولیہ کے تین نوجوانوں کی موت واقع ہوگئی- اس سلسلہ میں دھولیہ جمعیتہ علماء کے اہم ذمہ دار مولانا شکیل قاسمی نے نمائندے کو بتایا کہ دھولیہ کے چند نوجوان پونہ کسی کام سے گئے ہوئے تھے کام سے واپسی بروز پیر کی شب ہوئی اور وہ نوجوان بذریعہ پرائیویٹ گاڑی دھولیہ واپس آرہے تھے کہ پونہ احمد نگر کے سوپا ٹول ناکہ کے پاس انکی گاڑی ایک دوسری گاڑی سے جا ٹکرائی بتایا گیا کہ تیز بارش اور دھند و اندھیرے کی وجہ سے ایسا ہوا حادثہ اتنا شدید تھا کہ اس میں تین افراد جاں بحق ہوگئے جن کے نام عزیز تسلیم (30)، فیصل غلام ربانی (20)، عرفان شمس الضحٰی (20) بتائے گئے- جبکہ عدنان نہال انصاری اس حادثے میں زخمی ہوئے-dhulyefaisalirfan
انہیں ایک ہاسپٹل میں بغرض علاج داخل کیا گیا ہے- مہلوکین کی نعش حاصل کرنے کیلئے مسعود بھائی ایمبولینس والے اور دیگر افراد تین ایمبولینس لیکر پونہ پہنچ چکے ہیں- مغرب بعد دھولیہ واپسی کے بعد عشاء بعد تدفین عمل میں آئیگی- اس سانحہ پر پورا دھولیہ رنج و الم کی تصویر بنا ہوا ہے جبکہ مالیگاؤں میں بھی اس سانحہ پر سوگواری کی لہر دیکھی گئی- جمعیتہ علماء دھولیہ اور دیگر ملی تنظیموں نے بھی اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading