ّحیدرآباد:11جون(ایجنسیز)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ( اے ّآئی ایم ّآئی ایم ) لیڈر اور اسد الدین اویسی کے چھوٹے بھائی اکبرالدین اویسی کی طبعیت خراب ہونے کی خبر ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ حیدرّآباد کے چندریان گٹا میں ان پر کچھ لوگوں نے حملہ کردیا تھا ، جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے ، لیکن انہیں سنگین چوٹیں ّآئی تھیں۔ اس سلسلہ میں ان کا علاج چل رہا ہے اور ایک مرتبہ پھر وہ روٹین چیک اپ کیلئے لندن گئے ہیں۔ایم ّآئی ایم سے وابستہ ذرائع کے مطابق اکبر الدین اویسی کو علاج کیلئے لندن لے جایا گیا ہے۔ ایم ّآئی ایم چیف اور حیدرّآباد کے ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے پارٹی کے دیگر لیڈروں اور کارکنان سے اکبرالدین کیلئے دعا کی درخواست کی ہے۔حیدرّآباد سے ممبر پارلیمنٹ اویسی نے ہفتہ کو پارٹی کارکنان کو عید ملن کے موقع پر خطاب کیا اور چھوٹے بھائی کیلئے دعا کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ میں ّآپ کو عید کی مبارکباد دیتا ہوں اور ّآپ سے دعا کی درخواست کرتا ہوں کہ ّآپ اکبرالدین کی صحت کیلئے دعا کریں۔ وہ علاج کیلئے گئے ہیں۔ مجھے پتہ چلا ہے کہ ان کی صحت ایک مرتبہ پھر سے خراب ہوگئی ہے۔ اللہ انہیں محفوظ رکھیں اور ان کی صحت ٹھیک رکھیں۔ادھر ّآندھر پردیش کے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی نے بھی اکبر الدین کی صحت میں جلد سدھار کی دعا کی ہے۔