پلوامہ حملہ کو لے کر کشیدگی کے درمیان پاکستان نےکرائسس مینجمنٹ سیل بنایا

اسلام اباد :پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان نے کرائسس مینجمنٹ سیل قائم کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھ رہی کشیدگی کے مدنظر پاکستان نے ایسا کیا ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون میں ہفتہ کے روز شائع ایک رپورٹ کے مطابق، وزرات خارجہ کے ترجمان محمد فیضل نے بتایا کہ یہ سیل سرحد پر ہونے والی ہر سرگرمی پر نظر رکھے گا۔پاکستان کی وزرات خارجہ کا تشکیل کردہ یہ سیل بغیر کسی چھٹی کے پورے ہفتے کام کرے گا۔ بتا دیں کہ پلوامہ حملہ میں سی آر پی ایف کے 40 جوان شہید ہو گئے تھے۔ اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے سلامتی دستوں کو کھلی چھوٹ دے دی تھی۔ اس حملہ کی ذمہ داری پاکستان کی دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے لی تھی

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading