پتنجلی کی کورونا کی دوا: جنھیں رام دیو کی دواوں پر اعتماد ہے صرف وہ ہی اسے استعمال کریں: اجیت پورا

coronaممبئی 23 جون (یو این آئی ) دینا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو اور اس کے باعث کوویڈ-19 مریضوں کی لگاتار بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مختلف ممالک میں اس بیماری کے خلاف دوا اور ویکسین تیار کرنے کے لیے کوشیشں جاری ہیں۔ اس بیچ بھارت کی یوگا کے مشہور گور رام دیو بابا کی دوا ساز کمپنی پتنجلی کے جانب سے بھی اس کورونا کے لیے ایک آیورویدک دوا ” کورونیل” لانچ کی گئی یے۔ اور رام دیو نے دعوی کیا ہے کہ یہ دوا کورونا کے علاج میں موثرہے۔

پتنجلی کی جانب سے اس دوا کے اعلان کے بعد حکومت کی جانب سے اس سلسلےمیں پہلا تبصرہ سامنے آیا ہے۔ اس ضمن میں ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے آج ممبئی میں ایک پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ” جنھیں رام دیو بابا کی دواوں پر اعتماد ہے وہ ہی اسے استعمال کریں”۔

واضح رہے کہ اس دوا کو لانچ کرنے کے بعد رام دیو نے دعوی کیا ہے کہ انکی یہ دوا پوری طرح سے سائنٹیفک ڈاکومینٹ کے تحت پہلی آیورویدک دوا ہے۔ اور یہ د وا پتنجلی ریسرچ انسٹیٹیوٹ ( پی آر آئی) ہری دوار اور نیشنل انسٹیٹوٹ آف میدیکل سائنس( این آئی ایم آر) جے پور کے مشترکہ تحقیق کا نتیجہ ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading