پتنجلی کی کورونا کٹ پر حکومت نے اٹھائے سوال کہا اس طرح کے دعوؤں کی تشہیر روکے بابا رام دیو

نئی دہلی: وزارت نے پتنجالی آیوروید لمیٹڈ کے ذریعہ # COVID19 علاج کے لئے تیار کی جانے والی آیورویدک ادویات کے بارے میں میڈیا میں چلنے والی خبروں کا جائزہ لیا ہے۔ کمپنی کو اس مسئلے کی مستقل جانچ پڑتال تک ادویات کی تفصیلات فراہم کرنے اور اس طرح کے دعوؤں کی تشہیر روکنے کے لئے کہا ہے: وزارت آیوشحکومت کا کہنا ہے کہ وہ کووڈ 19 کی دوا لینے کے بارے میں پتنجلی کے دعوؤں کی تصدیق نہیں کرسکتی ہے

وزارت آیوش نے بتایا کہ پتنجلی آیوروید سے کوویڈ 19 علاج کے لئے دعوی کی جانے والی دوائیوں کے نام اور تشکیل کی جلد سے جلد تفصیلات فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔واضح ہوکہ پتنجلی کی کرونا کٹ ، جس کی قیمت 545 ہے ، ایک ہفتہ کے اندر ہندوستان میں دستیاب ہوگی۔ کٹ میں 30 دن کیلئے دوائیں ہوں گی.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading