پتلا جلانے کی کوشش۔بی جے پی کے چار کارکن جھلس گئے

حیدرآباد24جون(یواین آئی)نو ماہ کی لڑکی کی عصمت دری اور قتل کی واردات کے خلاف احتجاج کے دوران تلنگانہ حکومت کا پتلا جلانے کی کوشش میں بی جے پی کے چار لیڈران بشمول پارٹی صدر راو پدماریڈی جھلس گئے۔یہ احتجاج ورنگل اربن ضلع کے امبیڈکر چوراہے پر کیاگیا تھا۔دیگر زخمیوں میں بی سرینواس، ایم سریش، بی وجئے لکشمی شامل ہیں جبکہ سرینواس جو بی جے پی او بی سی مورچہ کے یاستی صدر ہیں،تقریبا40فیصد تک جھلس گئے۔ ان کو علاج کے لئے ہنمکنڈہ کے ایک اسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ اس واقعہ میں دیگر معمولی طورپر جھلس گئے۔یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پارٹی کے کارکنوں نے جلائے گئے پتلے پر پٹرول ڈالنے کی کوشش کی۔پارٹی کے ایک لیڈر نے کہا کہ سرینواس کو بہتر علاج کے لئے حیدرآباد کے پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا جائے گا۔اسی دوران ہنمکنڈہ پولیس اس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading