پاک میں گہری چھاپ چھوڑ آئے ابھینندن، چائے کی دکان پر لگی ہوئی تصویر

اسلام آباد: پاکستان سے رہا ہوکر بھارت آئے بھارتیہ ایئر فورس کے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان بھارت کے ہی ریئل ہیرو نہیں بلکہ وہ پاکستان میں بھی اپنی چھاپ چھوڑ کر آئے ہیں ۔ ان کی بہادری اور پرسنیلٹی کا ہی اثر ہے کہ پاکستان کے ایک علاقے میں ‘خان ٹی سٹال’ نے ونگ کمانڈر ابھینندن کی تصویر لگائی ہے ۔ ابھینندن کی تصویر کے ساتھ لکھا ہے ،’ ایسی چائے جو دشمن کو بھی دوست بنائے ‘۔

یہ تصویر سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔ یہ پاکستان کے کس علاقے کی تصویر ہے یہ تو نہیں پتہ چل سکا اور ساتھ یہ پتہ لگانا مشکل ہے کہ یہ فوٹو اصلی ہے یا فوٹو شاپ کیا ہوا ہے ۔ اگر یہ صحیح ہے تو ایک چائے والا ایسا سوچتا ہے تو اس سے بڑی بات کچھ بھی نہیں ہو سکتی ہے ۔
بتا دیں بھارتیہ ایئر فورس ونگ کمانڈر ابھینندن پاکستانی طیارے کا پیچھا کرتے ہوئے پاکستان پہنچ گئے تھے جہاں انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا ۔

#Pakistan #KhanTeaStall #CommanderAbhinandan #Islamabad #UrduNews

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading