پاکستان کا یہ نیا گیندباز مچا رہا ہے دھمال

اسلام اباد ۔18مارچ ۔گزشتہ کئی دہائیوں سے کرکٹ کی دنیا میں ایک رواج رہا ہے کہ پاکستان کا کوئی نہ کوئی تیز گیندباز خبروں میں رہتا ہے۔ اسی طرز میں ایک اور تیز گیندباز عالمی کرکٹ میں دھمال مچانے کے لئے تیار ہے۔ یہ ہے 18 سال کا محمد حسنین۔

حسنین نےاتوار کو پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں 3 وکٹ لے کر ہر کسی کا دل جیت لیا۔ تین وکٹ لےکر حسنین نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پاکستان سپر لیگ کا چیمپئن بنا دیا۔ کرکٹ گلیاروں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی خطابی جیت سے زیادہ چرچا 18 سال کےمحمد حسنین کی ہو رہی ہے۔ ہر کوئی انہیں پاکستانی کرکٹ کا مستقبل بتا رہا ہے.

حسنین کی گیندوں کی اسپیڈ اور کنٹرول کی تعریف ہو رہی ہے۔ گزشتہ روز آسٹریلیا کے آل راونڈر شین واٹسن نے بھی حسنین کی جم کر تعریف کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ کسی بھی بلےباز کے لئے اس کا سامنا کرنا ایک زبردست چیلنج ہوگا۔

حسنین پاکستان کے حیدرآباد سے تعلق رکھتے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ فی الحال وہ پاکستان کے سب سے تیز گیندباز ہیں۔ سال 2016 کے انڈر 19 ایشیا کپ میں بھی انہوں نے دھمال مچایا تھا۔ گزشتہ سیزن میں انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے لئے 2 فرسٹ کلاس میچ کھیلے تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading