نٸ۔ہلی۔یکم۔نومبر ۔ان دنوں ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کا بلا جم کر چل رہا ہے ۔ وہ آئے دن نئے نئے ریکارڈس بناتے جارہے ہیں ، مگر ایک ایسا ریکارڈ بھی پایا جاتا ہے ، جو 30 برس قبل بنایا گیا تھا ، مگر اب تک اس کو کوئی نہیں توڑ سکا ہے ۔ یہ کارنامہ انجام دینےو الے پاکستان کے غصیل بلے بازجاوید میانداد ہیں ۔ میانداد نے 1987 میں لگاتار 9 نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ قائم کیا ، جس کو اب تک کوئی بھی کھلاڑی نہیں توڑسکا ہے ۔میانداد اب تک دنیا کے وہ واحد کھلاڑی ہیں ، جنہوں نے لگاتار 9 یک روزہ میچوں میں نصف سنچریاں بنائی ہیں .میانداد نے یہ کارنامہ 1987 میں انجام دیا ۔ 1987 کے اپریل ، مئی اور اکتوبر میں انہوں نے لگاتار 9 میچوں میں نصف سنچریا لگائی ۔ ان میں تین نصف سنچریاں انہوں نے اپنے روایتی حریف ہندوستان کے خلاف بنائیں.