پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شاندار کارکردگی دکھا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ اس میچ میں شاہین نے چار وکٹیں حاصل کیں اور ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 65 میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند باز بن گئے۔
اس کارکردگی کے ساتھ ہی انہوں نے افغانستان کے آل راؤنڈر راشد خان کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ راشد خان نے 65 ون ڈے میچز میں 128 وکٹیں لی تھیں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے اسی تعداد کے میچز میں 131 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
اس کے علاوہ، شاہین نے انٹرنیشنل کرکٹ (تمام فارمیٹس) میں 350 وکٹیں مکمل کر لی ہیں۔ شاہین یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے 11ویں بولر ہیں۔ پاکستان کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز وسیم اکرم کے پاس ہے، جنہوں نے اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر 916 وکٹیں حاصل کیں۔
65 ون ڈے میچز کے بعد سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز:
1. شاہین شاہ آفریدی – 131 وکٹیں
2. راشد خان – 128 وکٹیں
3. مچل اسٹارک – 126 وکٹیں
4. ثقلین مشتاق – 122 وکٹیں
5. شین بونڈ – 122 وکٹیں