وی۔کے- کالج میں ایس آر ٹی یونیورسٹی کے فاضلاتی اسٹڈی سینٹر کا قیام

ناندیڑ: 31اکتوبر ( راست) دیگلور ناکہ میں واقع وسنت راﺅ کالے سینئر کالج میں ایم اے نصاب کا آغاز ہوگیا ہے۔ طویل انتظار کے بعد فاصلاتی تعلیم کے ذریعہ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو اس سے راحت ملی ہے۔ یونیورسٹی نے وسنت راﺅ سینئر کالج میں ایم اے سال اوّل میں داخلہ کا آغاز شروع کیا ہے۔ تعلیمی دھارے سے دور طلبہ کو تعلیمی دھارے میں لانے کے لئے ایس آر ٹی یونیورسٹی نے ایم اے فاصلاتی طریقہ تعلیم شروع کیا ہے۔ ملازم پیشہ، گھریلو خواتین اور جو کُل وقتی تعلیم حاصل نہیں کرتے وہ اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ مراٹھی، ہندی، اردو، انگریزی، سوشل سائنس، تاریخ، معاشیات، سیاسیات اور ایڈمنسٹریشن جیسے موضوعات میں داخلہ دینا جاری ہے۔ پرنسپل کے مطابق 26نومبر تک خواہشمند اپنا داخلہ کرسکتے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading