مدینتہ العلوم ہائی اسکول میں ”خسرہ و روبیلا کوئز“ مقابلہ جات کا کامیاب انعقاد

ناندیڑ:31 اکتوبر: ناندیڑ کے معروف تعلیمی ادارہ مدینتہ العلوم ہائی اسکول میں خسرہ اور روبیلا مدافعتی ٹیکہ بیداری مہم کے تحت مختلف سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے. اسی سلسلے میں اسکول ہٰذا میں "خسرہ و روبیلا کوئز” مقابلہ جات کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا. 20 سوالات پہ مشتمل اس انتہائی دلچسپ کوئز مقابلے میں طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا. اس کوئز مقابلہ جات کا مقصد طلبہ و طالبات میں خسرہ اور روبیلا جیسی خطرناک جان لیوا وبائی امراض کے تئیں احتیاطی معلومات فراہم کر کے ان کی الجھن اور شکوک و شبہات کو دور کرکے مدافعتی ٹیکہ مہم کو صد فیصد کامیاب بنانا ہے. اس موقع پر اسکول ہٰذا کی صدر معلّمہ انصاری نثار فاطمہ میڈم نے اس کوئز مقابلہ جات میں شریک سبھی طلبہ و طالبات کی بھرپور ہمّت افزائی کی اور انھیں عوام میں پھیلی ہوئی غلط افواہوں کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے بلا خوف و خطر خسرہ اور روبیلا مدافعتی ٹیکہ لینے کی تلقین کی اور کہا کہ خسرہ اور روبیلا ایک چھوت چھات والی مہلک بیماریاں ہیں، خسرہ ا?سانی سے چھینکنے اور کھانسنے سے پھیل جاتی ہے، اس بیماری کی علامتیں تیز بخار، کھانسی، ز±کام اور ا?نکھوں کا لال ہونا ہے جبکہ دوسری جانب روبیلا سے کءخطرناک بیماریاں جنم لیتی ہیں جو کہ موت کا سبب بنتی ہیں. افسوس کا مقام ہے کہ ان بیماریوں کے لئے کوئی مخصوص دوائی نہیں ہے، لیکن ان بیماریوں کو صرف ویکسین سے ہی دور رکھا جا سکتا ہے. حکام نے بھی ویکسین کو شرو ع کرنے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمّل کرلی ہیں جس کے تحت آئندہ ماہ نومبر میں نو ماہ سے لیکر پندرہ برس تک کے بلا امتیاز و تفریق تمام بچوں کو مفت ویکسین دی جائے گی. ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام ان اقدامات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور کسی بھی غلط فہمی میں مبتلا ہونے کے بجائے اپنے بچوں کی بروقت اور ضرورت کے مطابق ویکسینیشن کرائیں۔ خسرہ ایسی بیماری ہے جس کا وائرس صرف انسانوں میں پایا جاتا ہے اس لیے اس پر کنٹرول زیادہ آسان ہے۔ علاوہ ازیں خسرہ اور روبیلا مدافعتی ٹیکہ بیداری مہم کے تحت اسکول ہٰذا میں مختلف سرگرمیوں کو بخوبی منعقد کرنے پر صدر معلّمہ نے نوڈل آفیسرز معلّم عبدالرّحیم سر اور معلّمہ محمّدی عظمیٰ خان کی انتھک محنت اور بہترین کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے ان کی خوب پذیرائی کی. آج کی سرگرمی صدر معلّمہ انصاری نثار فاطمہ میڈم اور نوڈل آفیسرز معلّم عبدالرّحیم سر اور معلّمہ محمدی عظمیٰ خان کے زیر نگرانی و تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے کی کاوشوں سے اختتام پذیر ہو۔.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading