ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر اسرائیلی حملے میں ’متعدد‘ افراد ہلاک,غنچے حبیبی آزاد،
⚡️Israel struck Iran’s state tv
Zero fear on the face of Iranian journalist pic.twitter.com/iZa94fmRsE
— Iran Observer (@IranObserver0) June 16, 2025
ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ تہران میں اس کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملے میں اس کے عملے کے ’متعدد‘ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔سرکاری ٹی وی چینل کے ایک رپورٹر کا کہنا تھا کہ وہ ’حملے سے قبل آخری لمحے تک کام کر رہے تھے۔‘چینل کے ہیڈ آف براڈکاسٹنگ پیمان جبیلی کچھ دیر قبل ٹی وی سکرین پر ایک خون آلود کاغذ لے کر سامنے آئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ٹی وی اور اس کے ملازمیں ’آخری وقت تک ثابت قدم رہیں گے۔‘دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ملک کی فضائیہ نے تہران میں ’ایک مواصلاتی مرکز کو نشانہ بنایا ہے جو کہ ایرانی فوج عسکری مقاصد کے لیے استعمال کر رہی تھی۔‘
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ یہ عمارت ’سویلینز کی آڑ میں‘ استعمال کی جا رہی تھی اور اسرائیلی حملے نے ’ایرانی افواج کی عسکری صلاحیتوں کو براہ راست نقصان پہنچایا ہے۔‘قبلاسرائیل کی ایرانی سرکاری ٹی وی چینل پر حملے کی تصدیق
اسرائیل کے وزیرِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ انھوں نے تہران میں ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کو نشانہ بنایا ہے۔ایک بیان میں وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز یہ حملہ ’بڑے پیمانے پر مقامی افراد کے علاقے سے انخلا‘ کے بعد کیا گیا تھا۔اپنے بیان میں اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ’ایرانی آمر کو ہر جگہ نشانہ بنائے گا۔‘کچھ دیر قبل ایرانی کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی تھی کہ اسرائیل کی جانب سے ٹی وی چینل کی ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس حملے کے بعد کچھ دیر کے لیے سرکاری ٹی وی کی نشریات معطل ہوئی تھیں، تاہم کچھ ہی منٹوں بعد اسے بحال کر دیا گیا تھا۔ایران کے سرکاری میڈیا سے منسلک ایک رپورٹر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کی تھی جس میں اسرائیلی حملے کے بعد ایک عمارت میں لگی آگ کو دیکھا جا سکتا تھا۔اس ویڈیو کلپ میں ایرانی رپورٹر کہہ رہے تھے کہ انھیں نہیں معلوم کہ اس حملے میں ان کے کتنے ساتھی ہلاک ہوئے ہیں۔