ممبئی:ووڈا فون – آئیڈیا نے خدمات کی شرح میں اضافہ کردیا ہے۔ کمپنی نے پری پیڈ صارفین کے لئے دودن، 28 دن، 84 دن اور365 دنوں کی ویلڈیٹی والے نئے پلان کا اعلان کیا ہے۔
اگر مجموعی طورپراندازہ لگایا جائےتونئے پلان پہلےکے مقابلے 42 فیصد تک مہنگے ہو گئے ہیں۔ سی این بی آوازکی دی گئی تفصیلات کے مطابق کمپنی کا سب سے سستا پلان اب 49 روپئےکا ہوگا۔
صارفین کو ووڈا فون کے49 روپئے کے پلان میں 38 روپئے کا ٹاک ٹائم دیا جائےگا۔ اس پلان میں انٹرنیٹ ڈیٹا کےطورپرانہیں 100 ایم بی ڈیٹا ملےگا۔ ووڈا فون نے بتایا کہ یہ نئی قیمتیں منگل کے روزیعنی تین دسمبرسےنافذ ہوں گی۔
ووڈا فون نے نئے ریچارج پلان کو کئی زمرے میں پیش کیا ہے۔ اس میں کومبو واؤچرس، ان لمیٹیڈ پیکس، ان لمیٹیڈ سالانہ پیکس اورفرسٹ ریچارج کیٹیگری موجود ہے۔ کومبوواؤچرس: اطلاع کے مطابق، کمپنی کے 49 روپئے کے پلان میں 38 روپئےکا ٹاک ٹائم ملےگا۔ اس پلان کی ویلیڈیٹی 28 دنوں کی ہے۔ صارفین کواس میں 100 ایم بی ڈیٹا دیا جائےگا۔ وہیں 79 روپئےکے پلان میں 64 روپئے کا ٹاک ٹائم ملےگا۔ اس پلان کی ویلیڈیٹی بھی 28 دنوں کی رکھی گئی ہے۔ صارفین کواس میں 200 ایم بی ڈیٹا دیا جائے گا۔
