ونچت بہوجن اگھاڑی کو ہم ساتھ لینے کے لئے تیار ہیں:کانگریس پردیش صدر تھورات

thorat.jpgممبئی: 24جولائی(یواین آئی)ریاستی کانگریس کے صدر بالا صاحب تھورات نے آج یہاں بی جے پی پرسخت تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اقتدار کی ہوس میں پاگل ہوچکی ہے۔ مرکز ودیگر ریاستوں میں اقتدار پر قابض ہونے کے باوجود اقتدار کی اس کی ہوس کم نہیں ہورہی ہے اور اپوزیشن پارٹیوں کے زیراقتدار ریاستوں پر قابض ہونے کی فکر میں پریشان ہے۔ تھورات کرناٹک میں کانگریس وجے ڈی ایس کی حکومت گرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو اقتدار کے نشہ نے بدمست کردیا ہے، اسے اس بات کی بھی کوئی پشیمانی نہیں ہے کہ اس کی اس حرکتوں سے جمہوریت کا قتل ہورہا ہے۔ بی جے پی صرف اقتدار کی بھوکی ہے اور وہ کسی بھی صورت میں اپوزیشن کے اقتدرا کو برداشت نہیں کرپارہی ہے۔
ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں تشکیل پانے والے اتحاد میں ونچت بہوجن اگھاڑی کو شامل کئے جانے پر انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف تمام سیکولر پارٹیوں کو ایک ساتھ آنا چاہئے۔ اسی کے پیشِ نظر ہم نے پرکاش امبیڈکر کو اپنی اتحادمیں شامل کرنے کے لئے بات چیت کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پارلیمانی انتخاب میں ونچت بہوجن اگھاڑی کے ہمارے ساتھ نہ آنے کی وجہ سے ہمیں نقصان اٹھانا پڑا ہے، سیکولر ووٹ تقسیم ہوئے جس کا راست فائدہ بی جے پی وشیوسینا کو حاصل ہوا۔ ہماری کوشش ہے کہ ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں اس نقصان سے بچا جاسکے جس کے لئے ونچت بہوجن اگھاڑی کو ہم ساتھ لینے کے لئے تیار ہیں۔اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پوری ریاست سے غیرمعمولی طور پر لوگوں نے اسمبلی انتخابات لڑنے کی خواہش ظاہر کی ہے، جو اس بات کا ثبو ت ہے کہ عوام میں کانگریس کی مقبولیت ہنوز برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پر برے دور آتے رہے ہیں لیکن ہر بار کانگریس اس سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئی ہے اور مجھے یقین ہے کہ موجودہ صورت حال سے بھی پارٹی بہت جلد باہر نکل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک بڑی پارٹی ہے، عروج وزوال کا دور آتا رہتا ہے، ہم پوری طاقت کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ کانگریس کے تمام کارکنان کویہ محسوس ہورہا ہے کہ کانگریس دوبارہ برسرِ اقتدار آئے گی۔ اس لئے کارکنان بڑی تعداد میں امیدواری کے لئے درخواست دے رہے ہیں۔ بالا صاحب تھورات نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کی ہے، ان سے ہم بات کریں گے اور کامیاب ہونے کے قابل امیدواروں کو نمائندگی دیں گے۔ ریاستی کانگریس کے صدر بالا صاحب تھورات نے آج یہاں بی جے پی پرسخت تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اقتدار کی ہوس میں پاگل ہوچکی ہے۔ مرکز ودیگر ریاستوں میں اقتدار پر قابض ہونے کے باوجود اقتدار کی اس کی ہوس کم نہیں ہورہی ہے اور اپوزیشن پارٹیوں کے زیراقتدار ریاستوں پر قابض ہونے کی فکر میں پریشان ہے۔ تھورات کرناٹک میں کانگریس وجے ڈی ایس کی حکومت گرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو اقتدار کے نشہ نے بدمست کردیا ہے، اسے اس بات کی بھی کوئی پشیمانی نہیں ہے کہ اس کی اس حرکتوں سے جمہوریت کا قتل ہورہا ہے۔ بی جے پی صرف اقتدار کی بھوکی ہے اور وہ کسی بھی صورت میں اپوزیشن کے اقتدرا کو برداشت نہیں کرپارہی ہے۔
ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں تشکیل پانے والے اتحاد میں ونچت بہوجن اگھاڑی کو شامل کئے جانے پر انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف تمام سیکولر پارٹیوں کو ایک ساتھ آنا چاہئے۔ اسی کے پیشِ نظر ہم نے پرکاش امبیڈکر کو اپنی اتحادمیں شامل کرنے کے لئے بات چیت کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پارلیمانی انتخاب میں ونچت بہوجن اگھاڑی کے ہمارے ساتھ نہ آنے کی وجہ سے ہمیں نقصان اٹھانا پڑا ہے، سیکولر ووٹ تقسیم ہوئے جس کا راست فائدہ بی جے پی وشیوسینا کو حاصل ہوا۔ ہماری کوشش ہے کہ ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں اس نقصان سے بچا جاسکے جس کے لئے ونچت بہوجن اگھاڑی کو ہم ساتھ لینے کے لئے تیار ہیں۔
اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پوری ریاست سے غیرمعمولی طور پر لوگوں نے اسمبلی انتخابات لڑنے کی خواہش ظاہر کی ہے، جو اس بات کا ثبو ت ہے کہ عوام میں کانگریس کی مقبولیت ہنوز برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پر برے دور آتے رہے ہیں لیکن ہر بار کانگریس اس سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئی ہے اور مجھے یقین ہے کہ موجودہ صورت حال سے بھی پارٹی بہت جلد باہر نکل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک بڑی پارٹی ہے، عروج وزوال کا دور آتا رہتا ہے، ہم پوری طاقت کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ کانگریس کے تمام کارکنان کویہ محسوس ہورہا ہے کہ کانگریس دوبارہ برسرِ اقتدار آئے گی۔ اس لئے کارکنان بڑی تعداد میں امیدواری کے لئے درخواست دے رہے ہیں۔ بالا صاحب تھورات نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کی ہے، ان سے ہم بات کریں گے اور کامیاب ہونے کے قابل امیدواروں کو نمائندگی دیں گے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading