ناندیڑ: 23جنوری( ورق تازہ نیوز) پرکاش امبیڈکر کی زیر قیادت ونچت اگھاڑی کی جانب سے ابھی تک اُن سے کوئی رابطہ قائم نہیں کیاگیا ہے ۔اگر امبیڈکر اس طرح کی کوئی تجویز پیش کریں گے تو اگھاڑی میں شمولیت پر غور کیا جائے گا۔ ان خیالات کااظہار پیپلز ری پبلیکن پارٹی کے صدر لکچرار جوگیندرکواڑے نے کیا ۔ آئندہ انتخابات کے مدنظر کانگریس کے ساتھ بات چیت کاسلسلہ جاری ہے اوردو سیٹوںکامطالبہ کیاگیا ہے ۔ شری کواڑے کل ناندیڑ کے دورہ پر آئے تھے ۔ اس موقع پر اخباری نمائندوں سے با ت چیت کررہے تھے
۔ناندیڑکارپوریشن چناو میں ہم نے کانگریس کاساتھ دیا جس کی وجہ سے کانگریس کو اکثریت حاصل ہوئی ۔ اسلئے کانگریس کو اپنے پانچ کوآپٹ ممبران کے کوٹہ میںسے پیپلز ر ی پبلکین کوایک سیٹ دی جائے اس طرح کامطالبہ کواڑے نے کیا ۔اس موقع پر انھوں نے بی جے پی پرشدید تنقید کی۔