وفات کے 8 سال بعد بھی قبرمیں میت اورکفن بہترحالت میں، ویڈیو بھی دیکھیں

پوسد: 31 اگست(اکرم چوہان)ایوت محل ضلع کے پوسد تعلقہ کے گاو¿ں وانوارلا کے مسلم قبرستان میں 8 سال قبل ایک خاتون کی تدفین عمل میں آئی تھی لیکن گزشتہ دنوں اسی قبرستان میں ایک دوسری قبرکیلئے کھدائی کی جارہی تھی کہ اس نیک صفت خاتون کی قبر وہاں سے دریافت ہوئی ۔جب لوگوں نے جو منظر دیکھا تو سبھی حیران ہوگئے کیونکہ اس خاتون کی نعش کفن میں جوں کی توں لپٹی ہوئی تھی اور کفن بھی بالکل صاف اور ستھرا تھا بس کچھ مٹی گری ہوئی تھی ۔یہ معاملہ 23 اگست 2022کا بتایا جا رہا ہے۔

قبرستان میں دوسری خاتون کی لاش کو دفنانے کے لیے قبر کھودتے ہوئے 8 سال قبل دفن ہونے والی خاتون کی لاش پہلو میں واقع قبر سے ملی۔ اس کا کفن مٹی سے ڈھکا ہوا تھا جب کہ لاش کے اندر محفوظ ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔بہت سے لوگ یہ قیاس کررہے ہیں کہ میت بھی اسی حالت میں ہے جس حالت میں انہیں دفن کیا گیا تھا۔

اس واقعہ کے بعد پوسد شہر اور تحصیل میں حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس خاتون کی لاش کودوبارہ مذہبی رسومات کے ساتھ اسی قبر میں دفن کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق کفن پر ہلکی سی مٹی کے علاوہ کفن بالکل صاف تھا۔ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد وانوارلا کے مسلم قبرستان میں موجود شہریوں نے حلیمہ بی کی قبر کو لکڑی کی نئی پٹیوں سے دوبارہ دفنایا اور مذہبی رسومات کے ساتھ دوبارہ دفن کر دیا۔

اس موقع پر علمائے کرام اور مسلم سماج کے لوگ کثیرتعدادمیں موجود تھے۔تحصیل پوسد کے گاو¿ں وانوارلا میں ایک خاتون رہتی تھی جو صوم صلوة کی پابند تھی انکا نام حلیمہ بی شیخ حنیف(عمر 65)تھا ۔ جو گاو¿ں کی مسلمان خواتین کے انتقال ہونے پرمیت کو غسل دیتی تھیں۔ جس کے ساتھ ساتھ چھوٹے بچوں کے مدرسے میں مفت میں قرآن پڑھاتی تھی۔ان کاانتقال 14 اپریل 2014 کوہواتھا جس کے بعدگاوں کےمسلم قبرستان تدفین عمل میں آئی تھی ۔ 23اگست 2022ءکواسی گاوں کی بانو بی سید علی نامی خاتون انتقال کر گئیں، جس کے بعد انھیں اسی قبرستان میں تدفین کے لیے لے جایا گیا، قبرستان میں قبر کھودی جا رہی تھی کہ وہاں موجود ایک قبر جو 8 سال تیار کی گئی تھی کچھ لوگوں نے قبرکے سوراخ سے روشنی دیکھی۔ یہ اطلاع گاو¿ں کے امام اور شہریوں کو دی گئی، قبرستان پہنچ کر معاملہ کی جانچ پڑتال کی گئی۔ جب قبر کو دیکھاگیاتو اس میں حلیمہ بی کا کفن بالکل صاف تھا ۔

مرحومہ کے پوتے شیخ فرید سے بات کی تو انہوں نے اِس خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ 23 اگست کو ایک میت کو دفنانے کے لیے قبر کھودی جارہی تھی تو بازو میں دادی کی قبر میں سوراخ نظر آیا اور کفن نیا کا نیا دیکھائی دے رہاتھا جبکہ قبر میں لگی ہوئی لکڑیاں کافی بوسیدہ ہوگئی تھی لیکن کفن جوں کا تون تھا اس کے بعد انکی قبر کو پھر سے مٹی ڈال کر بند کردیا گی.جب کہ لاش کے اندر محفوظ ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔یہ خبر پرنٹ میڈیا، سوشل میڈیا پر بہت گشت کر رہی ہے۔اس معاملے سے منسلک کئی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں ۔ویڈو دیکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading