ناندیڑ:31اگست(ورق تازہ نیوز)کل دن بھر اوررات دیر گئے تک ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ڈاکٹرسنیل لہانے کے تبادلہ کامعاملہ زیر بحث رہا ہے ،کیونکہ پہلے انکے تبادلے کے احکامات ریاستی حکومت نے دن میں جاری کردئےے تھے اور پنویل کی اسسٹنٹ کمشنرسانڈبھور کاناندیڑتبادلہ کردیاگیاتھا لیکن سیاسی دباو کے باعث ڈاکٹرلہانے کے تبادلے کے احکامات رات دیر گئے منسوخ کردئےے گئے۔
ایسی اطلاع ہےکہ ریاست میں اقتدارکی تبدیلی عمل میں آئی ہے اور شندے۔بی جے پی حکومت کاقیام عمل میں آیا ہے۔ اسلئے ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ پاٹل چکھلی کر اپنی پسند کا میونسپل کمشنر ناندیڑ میں بھیجنے کے خواہشمند تھے اورانھوں نے ایک نام بھی تجویز کیاتھا لیکن حکومت نے کل دوسرے ہی عہدیدار کوناندیڑ کاکمشنرتقرر کرنے کاحکم جاری کیا جس کے بعد چکھلی کرناراض ہوگئے اسکے علاوہ رکن اسمبلی بالاجی کلیانکر اور سابقہ وزیر اشوک چوہان بھی ڈاکٹرلہانے کے ہی حق میں تھے ۔ ایسے میں حکومت نے رات دیر گئے ڈاکٹرلہانے کے پربھنی تبادلے کے احکامات کو منسوخ کردیا ہے ۔