-
شیخ رشید صاحب کی میئر شپ میں اسکولی طالبات کی حوصلہ افزائی کا زبردست سلسلہ
-
نشاط گرلس اسکول کی انم کوثر اقبال احمد کو اول انعام سے نوازا گیا
نشاط گرلس اسکول کی انم کوثر اقبال احمد کو اول انعام سے نوازا گیا
مالیگاؤں :20. جنوری بروز اتوار کو جے اے ٹی گرلس اسکول کے وسیع وعریض کیمپس میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے میئرمحترم شیخ رشید صاحب کی صدارت میں مہیندی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا میونسپل کمشنر کشور بروڈے،ڈپٹی کمشنر قمروالدین شیخ،اخلاق احمد فضل الرحمٰن ،ڈپٹی میئر سکھارام بھیکا گھوڑکے،اسٹینڈنگ چیئرمن جے پرکاش جناردن بچھاؤ،پربھاگ کمیٹی چیئرپرسن کویتا بچھاؤ،خواتین و اطفال فلاح بہبود کمیٹی چیئرپرسن سعدیہ لئیق احمد،اور میونسپل کارپوریشن کانگریس گروپ لیڈر و سابق میئر محترمہ طاہرہ شیخ رشید صاحبہ کی موجودگی میں تقریباً 26,سو اسکولی طالبات کے علاوہ مختلف سوسائیٹیوں،انجمنوں اور مختلف مہیندی کلاسیس کی جانب سے تقریباً 800,غیراسکولی لڑکیوں اور خواتین نے اس مہیندی مقابلے میں حصہ لیا صبح ساڑھے نو بجے سے جے اے ٹی کیمپس میں مقابلہ۔میں شریک تمام لوگوں کو کارپوریشن کے زیر اہتمام مہیندی کون تقسیم کی گئی اور ٹھیک 10,بجے مقابلے کا آغاز ہوا ایک گھنٹہ میں اپنی مہارت کا امتحان اس مقابلہ میں شریک طالبات اور خواتین کو دینا تھا ایک گھنٹے کے بعد ججیس نے گھوم کر تمام ہی طالبات کے ہاتھوں میں مہیندی کی ڈیزائن اور نقاشی کا جائزہ لینا شروع کیا چھوٹی عمر کی لڑکیوں کا ایک گروپ بنایا گیا اور بڑی عمر کی طالبات کا دوسرا گروپ بنایا گیا جن لوگوں نے اچھی ڈیزائن بنائی تھی ایسے تقریباً 60,60 طالبات کے کوپن جمع کئے گئے پھر ان کے ہاتھوں میں لگی مہیندی کے ڈیزائن اور نقش ونگاری اور فن کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا گیا اس کے بعد دوبارہ بہتر ڈیزائن اور نقش ونگار والی طالبات کا انتخاب کیا گیا اس کے بعد تیسری مرتبہ پھر ان میں سے بھی 10,10 طالبات کا انتخاب کیا گیا دونوں گروپ کی ان طالبات میں قرعہ اندازی کے ذریعہ انہیں انعام کا مستحق قرار دیا گیا جن میں گروپ A اور گروپ B کو بالترتیب پہلا انعام 10 ہزار روپیہ نقد،ایک ٹرافی اور سند ،دوسرے انعام یافتہ کو 7,ہزار روپیہ نقد ایک ٹرافی اور سند اور تیسرے انعام یافتہ کو 5,ہزار روپیہ ایک ٹرافی اور سند کے علاوہ باقی تمام انعام یافتگان کو کارپوریشن کی جانب سے 2100۔روپیہ نقد اور سند دی گئی اس کیساتھ ہی جن طالبات اور خواتین نے اس مہیندی فیسٹیول میں حصہ لیا ایسے تمام ہی 3400,طالبات و خواتین کو کارپوریشن کی جانب سے ایک ایک اوڑھنی،اور توصیفی سند دی گئی
مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے میئر شیخ رشیدصاحب نے جس خوش اسلوبی کیساتھ طالبات کا حوصلہ بڑھانے کیلئے مہیندی فیسٹیول کا انعقاد کیا جس وقت مالیگاؤں کارپوریشن میں محترمہ طاہرہ شیخ رشید میئر تھیں ان کے زمانے میں طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے کئے گئے آنچل فیسٹیول کی یاد تازہ ہوگئی.

20,جنوری کو جے اے ٹی کیمپس میں منعقدہ مہیندی فیسٹیول میں میونسپل کمشنر کشور بوروڈے،اور میونسپل میئر شیخ رشید صاحب نے مقابلہ میں شریک تمام طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کارپوریشن کی جانب سے اس طرح کے مقابلہ جاتی تقریبات کرنے کی یقین دہانی کی جبکہ سابق میئر و گروپ لیڈر طاہرہ شیخ رشید نے آنچل فیسٹیول کی کامیابی کے بعد مہیندی فیسٹیول کے انعقاد پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت آنچل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا تھا اس وقت طالبات میں تقریری مقابلے،غزل خوانی،نعتیہ کلام ،اور تقریری مقابلوں کے ساتھ پکوان کا مظاہرہ بھی کیا گیا تھا لیکن ابھی صرف مہیندی کا مقابلہ رکھا گیا اور ماشاءاللہ اس مقابلے میں کمسن طالبات نے اپنی ہنر مندی سے سب لوگوں کو حیرت زدہ کردیا ہے اس لئے ممکن ہیکہ کارپوریشن سے ایک مرتبہ پھر پکوان کا مقابلہ کروایا جاسکے انہوں نے مقابلہ میں شرکت کرکے انعام حاصل نہ کرسکنے والی طالبات کی بھی حوصلہ افزائی کی کہ نئے جوش اور جزبہ کیساتھ اپنی تیاریوں کو جاری رکھیں کہ یہی کامیابی کی علامت اور اپنے فن میں نکھار کا ایک بہترین ذریعہ ہے.

کارپوریشن کے ذمہ داران کے ہمراہ اس فیسٹیول میں کارپوریٹر قمروالنساء محمد رضوان،کارپوریٹر سلیمہ سید سلیم،کارپوریٹر نورجہاں محمد مصطفیٰ ،عابدہ پروین صابر گوہر،کے علاوہ مختلف اسکولوں کی ہیڈ مسٹریس اور معلمات شریک رہ کر اس فیسٹیول کو کامیاب کرنے میں بھرپور تعاؤن کا مظاہرہ کیا
گروپ A کے انعام یافتگان کی فہرست
1۔انم کوثر اقبال احمد۔۔ٹرافی،سند،اوڑھنی 10,000روپیئے نقد
2۔مدیحہ فردوس اخلاق احمد۔۔ٹرافی۔سند۔اوڑھنی 7,ہزار روپیئے نقد
3۔نیہا صدف اسرار احمد۔۔۔ٹرافی سند اوڑھنی 5,ہزار روپیئے نقد
4۔ عفیفہ صدف جابر خان۔۔۔ٹرافی۔سند۔اوڑھنی۔2100روپیئے نقد
5۔ثانیہ کوثر سلیم خان۔۔۔ٹرافی۔سند۔اوڑھنی 2100روپیئے نقد
6۔حمرہ ماجد اختر۔۔۔ٹرافی۔سند۔اوڑھنی 2100روپیئے نقد
7۔شائستہ بانو شیخ اکبر۔۔۔ٹرافی۔سند۔اوڑھنی۔2100 روپیئے نقد
8۔لائبہ فردوس شاہد اختر۔ٹرافی۔سند۔اوڑھنی۔2100روپیئے نقد
9۔اریبہ فردوس سید جاوید۔۔۔ٹرافی ۔سند۔اوڑھنی۔2100روپی،ے نقد
10۔الوینہ صدف محمد افروز۔۔۔ٹرافی۔سند۔اوڑھنی۔2100روپیئے نقد
*گروپ B کے انعام یافتگان کی فہرست*
1۔فائزہ نہال احمد۔۔۔ٹرافی۔سند۔اوڑھنی۔10,000روپیئے نقد
2۔سمیرہ مبلغ خان۔۔۔ٹرافی۔سند۔اوڑھنی۔7,000روپیئے نقد
3۔فرحین شکیل احمد ۔۔۔ٹرافی ۔سند۔اوڑھنی۔5,000روپیئے نقد
4۔مسرت جہاں مختار احمد۔۔۔ٹرافی۔سند ۔اوڑھنی۔2100روپی،ے نقد
5۔شائستہ الماس مشتاق احمد۔۔۔ٹرافی۔سند۔اوڑھنی۔2100روپیئے نقد
6۔نوشین محمد سلیم۔۔۔ٹرافی۔سند۔ اوڑھنی۔2100 روپیئے نقد
7۔شگفتہ محمد ادریس۔۔۔ٹرافی۔سند اوڑھنی۔2100 روپیئے نقد
8۔صائمہ صدف محمد سلیم۔۔۔ٹرافی۔سند۔اوڑھنی۔2100 روپی،ے نقد
9۔عمارہ جمیل احمد۔۔۔ٹرافی۔سند۔اوڑھنی۔2100روپیئے نقد
10۔شازیہ مختار احمد۔۔۔ٹرافی۔سند۔اوڑھنی 2100 روپیئے نقد
