ناندیڑ:18اگست(ورق تازہ نیوز) ریاستی وزیر زراعت عبدالستار کا ناندیڑ کے دورہ پر تشریف لارہے ہیں جس کی تفصیل اس طرح ہے۔ 20 اگست 2022 بروز ہفتہ شام 6 بجے عمرکھیڑسے ناندیڑ آمد اور گورنمنٹ ریسٹ ہاو¿س ناندیڑ میں قیام۔
اتوار 21 اگست 2022 کو صبح 10 بجے ناندیڑ ضلع ناندیڑ تعلقہ وشنو پوری، کاسرکھیڑا، گوج کھیڑا میں بھاری بارش سے متاثرہ علاقوں اور فصلوں کا معائنہ کریں گے۔ صبح 11 بجے لوہا تعلقہ میں تباہ شدہ علاقے کا معائنہ کرنے کے بعد دوپہر ایک بجے ناندیڑ سے لاتور کے لیے روانہ ہوں گے۔