احمد آباد، 9 مئی (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صحت کے بارے میں سوشل میڈیا میں افواہ پھیلانے والا پیغام مشترک کرنے کے الزام میں ان کی آبائی ریاست گجرات کے احمد آباد کی سائبر پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ دو لوگ بھاؤنگر اور ایک كو احمد آباد سے پکڑا گیا ہے۔
ان لوگوں نے مسٹر شاہ کو گلے کے آخری حصے میں ہڈی کا کینسر ہونے سے متعلق فرضی پیغام کو نشر کیا تھا۔
مسٹر شاہ کے ٹوئٹر ہینڈل جیسا نظر آنے والے اس فرضی ہینڈل میں ان کے حوالے سے یہ فرضی پیغام تھا کہ وہ لوگوں سے ان کی بہتر صحت کی دعا کرنے کو کہتے ہیں۔ ان کے گلے کے پچھلے حصے میں ہڈی کا کینسر ہے۔