عید الفطر کے موقع پر مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے مہاراشٹراکے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اپیل کی کہ عید اپنے اپنے گھروں میں ہی منائیں
ممبئی : عید الفطر کے موقع پر مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے مہاراشٹراکے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اپیل کی کہ عید اپنے اپنے گھروں میں ہی منائیں۔ انھوں نے کہا کہ اب تک ہم اپنے تہوار گھر پر ہی منا تے آئے ہیں اس لیے ، سڑکوں پر آئے بغیر ، ہم گھر میں دعا کریں کہ، کورونا کا یہ بحران دور ہوجائے۔انھوں نے واضح کیا کہ اس وبائی دور میں مسلم بھائی برابر تعاون کر رہے ہیں اور یہ جاری رہے گا اور وہ عید بغیر کسی ہجوم کے اپنے اپنے گھروں میں ہی منائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے ہم کورونا کے ساتھ رہنا سیکھیں ۔ تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ رہنا ہوگا۔
کرونا بحران مارچ اپریل میں شروع ہوا۔ اب اچانک ان مریضوں کی تعداد بڑھ گئی۔ اس بارے میں میں آپ کو پہلے ہی بتا چکا ہوں۔ وائرس بڑھ بڑھ رہا ہے۔ مئی کے آخر میں ، دہلی نے انتباہ کیا تھا کہ مہاراشٹر میں ڈیڑھ لاکھ کورونا مریض ہوں گے ، آج کل 33 ہزار 786 مصدقہ مریض ہیں ۔
مجموعی طور پر 47 ہزار ، تقریبا 13 ہزار کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں اور مہاراشٹرا میں آج تک 1577 افراد کی کورونا سے موت ہو چکی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کورونا کی مصدقہ حاملہ خواتیں کے بچوں کا کورونا سے پاک ہونا یہ ایک فطرت کا ایک معجزہ ہے۔
