بریکینگ نیوز:ناندیڑ کے شانتی نگرروڈ پرسنگباری‘ایک زخمی

sia nagar

ناندیڑ: 24 مئی ۔(ورق تازہ نیوز)آج شب تقریبا ساڑھے گیارہ بجے قدیم گنج سے متصل شانتی نگر روڈ پر دو نوجوانوں میں معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا جس کے بعد ایک گروپ نے سنگباری کردی جس کے باعث یہاں حالات کشیدہ ہوگئے ۔

اتوارہ پولس اسٹیشن کی ٹیم فی الفورجائے واردات پر پہنچ گئی ۔ ایسی اطلاع ہے کہ سنگباری میں ایک نوجوان کومعمولی چوٹیں آئی ہیں۔ فی الحال پولس کاسخت پہرہ لگایا گیا ہے اورحالات قابو میں ہے