وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے آبائی ضلع میں بدمعاشوں کا ہنگامہ، آر جے ڈی لیڈر کے بھائی کا قتل

بہار میں جنتا دل یو اور بی جے پی حکومت میں بدمعاشوں کی دہشت اپنے عروج پر ہے۔ عالم یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے آبائی ضلع میں جرائم پیشے بے خوف گھوم رہے ہیں اور واردات کو انجام دے رہے ہیں۔ نالندہ کے دیپ نگر تھانہ علاقہ کے گولہ پور گاؤں میں گھر میں گھس کر آر جے ڈی لیڈر کے بھائی کا بدمعاشوں نے گولی ما کر قتل کر دیا ہے۔

خبروں کے مطابق گولہ پور گاؤں کے مکھیا اور آر جے ڈی لیڈر ستیندر کمار عرف ببلو یادو کے بھائی چندن کمار رات میں اپنے گھر پر سو رہے تھے۔ رات میں بدمعاش ان کے گھر میں گھسے۔ سیدھے ان کے کمرے میں پہنچے اور اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔ گولی لگنے کے بعد چندن کمار کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ واردات کو انجام دے کر بدمعاش موقع سے فرار ہو گئے۔ گاؤں میں گولی باری سے سنسنی پھیل گئی۔ اہل خانہ نے اس کی اطلاع پولس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولس نے کیس درج کر کے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

نالندہ کے ایس پی نیلیش کمار نے اس سلسلے میں بتایا کہ ’’واردات اتوار کی رات ہوئی ہے۔ چندن کمار طالب علم تھے اور ان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا۔ پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔‘‘ نالندہ میں قتل کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ نتیش حکومت میں اب تک کئی واقعات نالندہ میں سرزد ہو چکے ہیں۔ اس سے پہلے 9 ستمبر کو نالندہ کے ہلسہ تھانہ حلقہ کے ملاوا گاؤں میں ایک خاتون کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس معاملے کی بھی پولس جانچ کر رہی ہے۔


16 ستمبر کو بِند تھانہ حلقہ کے مدن چک گاؤں میں بدمعاشوں نے ایک نوجوان کا گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ یہ نوجوان 15 دن پہلے ہی اغوا کے معاملے میں جیل سے چھوٹ کر گھر آیا تھا۔ صبح تقریباً 4 بجے وہ اپنے کھیت کی طرف جا رہا تھا تبھی بدمعاشوں نے اس کے اوپر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی، جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی تھی۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading