وزیراعلی کو جماعت اسلامی ہند کےکارکنان نے مراٹھی قرآن کا ترجمہ تحفہ دیا۔

quran.jpgجلگاؤں ٢٤ ِاگست( سعیدپٹیل کےذریعے )* یہ اس کا سندیش ہے جو ہم سب کا پربھو ہے*ـ آئ آئ این نیوز(I I NEWS )کےمدیر اعجاز خان سے ملی اطلاعات کےمطابق گذشتہ روز جمعہ کو بی جے پی کی ریاستی مھاجنادیش یاترا کےلۓ وزیراعلی دیویندر فڑنویس کی خاندیش آمد پر جامنیر میں عوامی اجلاس کےبعد آبی وسائل کےوزیرو جلگاؤں ضلع کےسرپرست وزیر گریش مہاجن ان کے مکان پر جماعت اسلامی ہند کےکارکنان نے وزیراعلی شری دیویندر فڑنویس انھیں مراٹھی قرآن مجید کا ترجمہ بطور تحفہ پیش کیا۔یہ مختصر سے تقریب بڑےہی پرسکون اور خوشگوار ماحول میں عمل میں آئ۔جناب وزیراعلی نےبھی مراٹھی قرآن کاترجمے کی کتاب کا تحفہ پرتپاک و خوش مزاجی سے قبول کیا۔اس موقع پر آئ آئ این نیوز کےمدیر اعجاز خان و جماعت کے دیگر کارکنان ،متفقین ،جامنیر بلدیہ کے مسلم کونسلر ، معزین حضرات و دوست احباب وغیرہ کی کثیرتعداد موجود تھیں

Leave a comment