وزیراعلیٰ دفتر کے کچھ افسران کورونا پوزیٹیو’یوگی نے احتیاطاً خود کو آئیسولیٹ کیا

لکھنؤ، 13 اپریل (یو این آئی) اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج احتیاطاً خود کو آئیسولیٹ کر لیا۔انہوں نے ٹویٹ کرکے اس بارے میں اطلاع دی۔ ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ان کے دفتر کے کچھ افسران کورونا پوزیٹیو پائے گئے ہیں اور یہ افسر ان کے رابطے میں ہیں لہٰذا وہ خود کو آئیسولیٹ کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری گویل بھی پوزیٹیو پائے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں دیگر افسران بھی اس مہلک وبا کی زد میں ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading