ورلڈ کپ میں کسی کو بھی ہرا سکتا ہے پاکستان آسٹریلیا سے شکست کے بعد کوہلی کا بڑا بیان

نئی دہلی: آسٹریلیا سے ونڈے سیریز 3-2 سے ہارنے کے بعد وراٹ کوہلی اب ورلڈ کپ کو لے کر ٹینشن میں ہیں ۔ پانچویں ونڈے میں ہارنے کے بعد کوہلی نے پریس کانفرنس میں سیدھے طور پر پاکستان سے بچنے کا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دن پاکستان کسی کو بھی ہرا سکتا ہے ۔

کل ہوئے فیصلہ میچ میں بھارت کو 35 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ آسٹریلیا نے بھارت کے سامنے 273 رنوں کا ٹارگیٹ رکھا تھا لیکن بھارتیہ ٹیم اس کے جواب میں صرف 237 رن ہی بنا پائی ۔ پریس کانفرنس میں جب وراٹ کوہلی سے ورلڈ کپ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا،’ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ مضبوط دکھ رہی ہیں ۔ ہم بھی مضبوط ہیں اور اب آسٹریلیا کی ٹیم کا توازن بھی درست دکھ رہا ہے ۔ پاکستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے دن پر وہ کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں ۔ اس لئے یہ اہم کہ آپ ورلڈ کپ میں کس سوچ کے ساتھ اترتے ہیں ۔

#ViratKohli #IndianCricketTeamCaptian #Pakistan #WorldCup2019 #UrduSportsNews

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading