وحدت اسلامی ہندی، آکولہ کے سالانہ اجلاس عام کا کامیاب انعقاد ۔

*وحدت اسلامی ہند، اکولہ کے سالانہ اجلاس عام کا کامیاب انعقاد*
(سید اسرار حسین آکولہ)۔
بروز منگل بتاریخ 10 مارچ 2020 کو وحدت اسلامی ہند،اکوکہ کی جانب سے ایک روزہ سالانہ اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا جس میں حالات کے پیش نظر مُختلف عنوانات پر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
پہلے سیشن کا آغاز برادر شہزاد احمد خان کے درس قرآن سے ہوا،انہوں نے کہا کہ اگر مسلمانوں کو حالات سے مقابلہ کرنا ہے تو سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانِند اتحاد کی ضرورت ہے۔ اسکے بعد ممبئی سے آئے ہوئے مہمان پروفیسر ابراھیم خلیل عابدی صاحب نے مُلک کے سلگتے ہوئے مسائل اور ھمارا لاحه عمل اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ CAA،NRC، NPR ہمارے لئے آزمائش ہے اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اس کا مقابلہ کرتے ہوئے NPR کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیے۔اُنھوں نے کہا کہ باطل کی ہم سے دشمنی اسی بنا پر ہے کہ ہم ایک اللہ کے ماننے والے ہیں۔
دوسرے سیشن میں ڈاکٹر عبدالعلیم صاحب نے درس حدیث کے حوالے سے فرمایا کہ اپنے ایمان کو مضبوط کرنے اور اس پر ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔مولانا طفیل احمد ندوی صاحب نے ملّت کو درپیش داخلی خطرات اور قرآن و سنت کی رہنمائی اس عنوان کے حوالے سے داخلی خطرات جیسے، ایمان کی کمزوری، منافقت، مسلکی اختلافات، حوصلہ مند قیادت کا فقدان، جامع منصوبہ بندی کا فقدان،اسراف و فضول خرچی ، نظامِ کُفر پر راضی ہونا اور حکومت اِلٰہی کے قیام سے غافل اور وہن پر سير حاصل گفتگو کی۔آخری تقریر میں پروفیسر ابراھیم خلیل عابدی صاحب نے عالم اسلام کی بدلتی ہوئی صورت حال،اندیشے اور امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ امریکہ کا طالبان کے سامنے جھکنا،فلسطین اور بیت المقدس کے معاہدے کو عالم اسلام کا ناماننا،ترکی اور ملیشیاء کا مسلمانوں پر ہو رہے ظُلم کے خلاف آواز اٹھانا، عالم اسلام کے تابناک مستقبل کی طرف اشارہ کررہا ہے۔ مولوی مظفّر مظاہری صاحب کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر سروش الرحمٰن اور قاضی فاروق صاحب نے انجام دیے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading