وامن میشرام کی گرفتاری کی پاپولر فرنٹ نے کی مذمت

نئی دہلی: پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے جنرل سکریٹری ایم محمد علی جناح نے آج جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بھارت مکتی مورچہ اور بامسیف کے لیڈر وامن میشرام کی احمدآباد میں غیرقانونی طریقے سے ہوئی گرفتاری کی مذمت کی۔ جس طرح سے بہوجن کرانتی مورچہ کی پریورتن یاترا کے تحت منعقد کی جانے والی ریلی کی اجازت نہیں دی گئی اور ریاستی پولیس نے اس کے لیڈر کو گرفتار کیا، وہ آئین میں مذکور آزادیئ اظہارِ رائے اور آزادیئ تنظیم کے حق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس واقعے کے ذریعہ ہندوتوا نواز بی جے پی نے ایک بار پھر اپنی نفرت کی سیاست کا مظاہرہ کیا ہے۔ محمد علی جناح نے پریورتن یاترا کے ذریعہ وامن میشرام کے مقصد کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔انہوں نے گجرات و دیگر سبھی ریاستوں کی بی جے پی حکومت کو تنبیہ کی کہ مظلوم طبقات کی اٹھتی آواز کو اب کسی بھی ظالمانہ طریقے سے دبایا نہیں جا سکتا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading