اندور، 31 اکتوبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے سرخیوں میں چھانے والے هني ٹریپ معاملے کی شویتا نامی دونوں عورت ملزمان کو عبوری ضمانت کی درخواست پر آئندہ سماعت کل جمعہ کو ہوگی۔
یہاں اندور ضلع سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج کی ویویک سکسینہ کے سامنے شویتا زوجہ وجے جین اور شویتا زوجہ سوپنل جین کو عبوری ضمانت دئے جانے کے لئے دائر درخواست کی آج سماعت ہوئی۔استغاثہ کی جانب سے موجود ایڈووکیٹ نے دونوں کو ضمانت دئے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے دلیل دی کہ ایڈیشنل سیشن کورٹ کے سامنے عبوری ضمانتی درخواست پیش کیا جانا قانون کے مطابق نہیں ہے۔
ملزمان کی جانب سے موجود ایڈووکیٹ نے دفاع کرتے ہوئے عدالت کے سامنے سپریم کورٹ کے جسٹس کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قانون کے مطابق ہی عبوری ضمانت کی درخواست جمع کی ہے۔
دونوں فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت کے لئے کل جمعہ کو متعین ہے۔
استغاثہ کے مطابق دونوں ملزمان نے انسانی بنیادوں پر عبوری ضمانت دئے جانے کی فریاد کی ہے۔