ناندیڑشہر میں جدید طر ز کے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب

ناندیڑ:31 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز)شہر میں جرائم کی بڑھتی وارداتوں کے مدنظر جدیدطرز کے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی جارہی ہے جس کا منصوبہ تیارکیاگیا ہے جس کے لےءایک کروڑ روپے کافنڈ ضلع کلکٹر نے منظور کیا ہے ۔ محکمہ پولس کی ہدایت پر شہر میںنئے کیمرے نصب کئے جارہے ہیں۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کے بعد ان کاموںمیں تیزی آئی ہے ۔شہر میں 2012ءمیں ضلع انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب عمل میں آئی تھی ۔ مراٹھواڑہ میں ناندیڑ پہلاشہرتھا جسے سی سی ٹی وی کیمروں کے شہر ہونے کا اعزاز حاصل ہواتھا ۔اسکے بعد دیکھ بھال اور مرمت کے چکر میں بیشتر کیمرے بند پڑگئے تھے ۔

ابتداءمیں ایک کروڑ 25لاکھ روپیوں کی منصوبہ بندی کی گئی تھی ۔ لیکن ابتداءمیں پروجیکٹ کی لاگت تقریبا چار کروڑ 24لاکھ ہوئی تھی ۔جس میں مزید 54لاکھ روپیوں کااضافہ ہوا ۔مذکورہ پروجیکٹ پانچ سالوں کیلئے شروع کیاگیاتھا ۔اس پروجیکٹ کی مدت جون ۔جولائی 2019ءکو اختتام پذیر ہوئی ۔اسکے بعد ودھان سبھا انتخابات کے ضابطہ اخلاق کے نفاذ سے قبل ضلع کلکٹر ارون ڈونگرے ‘اس وقت کے ایس پی سنجے جادھو ‘ میونسپل کمشنر لہوراج مالی کامشترکہ اجلاس منعقد ہوا ۔

جس میں شہر کوسی سی ٹی وی کیمروں کی ضرورت ہے اس بات پر اتفاق رائے ہوااور ضلع کلکٹر ڈونگرے نے اس پروجیکٹ کے لئے ایک کروڑ منظور کئے۔ٹینڈر طلب کئے گئے ہیں جس کی منظوری کے بعد پروجیکٹ کاکام شروع ہوگا۔ ضابطہ اخلاق کے اختتام پر مزید ایک اجلاس منعقد ہورہا ہے ۔ ان نئے جدید طرز کے سی سی ٹی وی کیمروں کوشہر میں نصب کیا جارہا ہے ۔اب یہ کیمرے شہر میں کن کن مقامات پر نصب کئے جائیں گے اس کافیصلہ محکمہ پولس کرے گا۔پولس کی رپورٹ کے بعدا س پروجیکٹ کےلئے فنڈ مختص ہوجائے گا۔ اس کے بعدبقیہ کام شروع ہوگا۔اس طرح کی اطلاع میونسپل کمشنر مالی و پروجیکٹ مینجر سداشیو پتنگے نے دی ۔ ان جدید طرز کے کیمروں سے سارا شہر کیمروں کی نظر میں رہے گا۔جس پر کنٹرول پولس ہیڈکوارٹرسے ہوگا ۔

تیراکی کیلئے ندی میں اترا نوجوان لاپتہ

قندہار:31 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز)بھاوبیج کاتہوار ہونے کی وجہہ سے دوستوں کے ساتھ منیار ندی میں تیراکی کیلئے گئے نوجوان اچانک لاپتہ ہوگیا ہے ۔یہ واقعہ تعلقہ کے بہادرپورہ میں رونما ہوا ۔اس واقعہ سے گاوں میں غم کی لہردوڑ گئی ۔قندہار سے قریب بہادرپورہ کے سیاجی جوگلے عمر 30 سال نوجوان روزمرہ کی مزدوری کرکے اپنی زندگی بسر کرتا تھا ۔اسے بیوی ‘دو لڑکے اوربھائی کا خاندان ہے ۔ دیوالی کاتہوار ہونے کی وجہہ سے سیاجی جوگلے اپنے دو دوستوں کے ہمراہ 29اکتوبر کودوپہردو بجے منیارندی میں تیراکی کیلئے گیاتھا ۔

کچھ دیر تیراکی کے بعد دوبارہ کنارے پر آیااورپھر ایکبار ندی میںچھلانگ لگادی لیکن بعد میں سطح پر نہیں آیا ۔دونوں دوستوں نے چیخ وپکار کی اور لوگوں کو مدد کیلئے طلب کیا ۔اس موقع پر لوگوں کاہجوم ہوگیا۔اس موقع پر پولس انتظامیہ کی جانب سے نوجوان کوتلاش کرنے کیلئے مقامی بھوئی افراد کوطلب کرکے جنگی پیمانے پر اسکی تلاش شروع کردی ۔لیکن کامیابی نہیں ملی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading