نماز پر پابندی ۔اسد اویسی نے یوپی پولس کو آڑے ہاتھوں لیا

حیدرآباد۔26۔دسمبر ۔کمپنیوں کے پارکوں میں نماز پر روک لگانے کے معاملہ میں سیاست تیز ہوگئی ہے۔ اس معاملہ کو لے کر اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے ٹویٹ کرکے یوپی پولیس پر نشانہ سادھا ہے۔ اویسی نے یوپی پولیس پر سوال اٹھاتے ہوئے لکھا کہ کانوڑیوں کیلئے پھول برسانے والی پولیس کو ہفتہ میں ایک مرتبہ پڑھی جانے والی نماز سے پریشانی ہوتی ہے۔اسد الدین اویسی نے ٹویٹ کرکے لکھا کہ اترپردیش کی پولیس نے کانوڑیوں کیلئے پھول برسائے تھے ، لیکن ہفتہ میں ایک مرتبہ پڑھی جانے والی نماز سے امن اور ہم آہنگی بگڑ سکتی ہے ۔ یہ بالکل ویسا ہوا جیسا کہ آپ مسلمانوں سے کہہ رہے ہو کہ آپ کچھ بھی کرلو ، لیکن غلطی تو آپ کی ہی ہوگی ۔

کانوڑیوں پر پھول برسانے والی اترپردیش پولیس کو نماز سے پریشانی ہوتی ہے : اسد الدین اویسی

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading