عصمت ریزی کے بعد ملزمین لڑکی کا سر کاٹ کر اپنے ساتھ لے گئے

رانچی.26 دسمبر ۔جھارکھنڈ کے رانچی میں بونڈو میں ایک انتہائی سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ کرامبو گاوں میں دن دہاڑے ساتویں جماعت کی طالبہ کا بےرحمی سے قتل کرکے ملزمین اس کا سر اپنے ساتھ لے گئے ۔ نابالغ لڑکی اپنی بہن کے ساتھ کھیت گئی تھی ۔ شام ہونے پر اس کی بڑی بہن نے بیل لے کر گھر جانے کیلئے کہا ۔ گھر جانے کے دوران راستے میں ملزمین نے دھاردار ہتھیار سے اس کا گلا کاٹ کر قتل کردیا اور بیل کو بھی زخمی کردیا ۔اتناہی نہیں ، قتل کے بعد ملزمین لڑکی کا سر کاٹ کر اپنے ساتھ بھی لے گئے ۔ زخمی بیل کو دیکھ کر جب لوگ جائے واقعہ پر پہنچے ، تو لڑکی کی لاش پڑی ہوئی ملی ، لیکن سر غائب تھا ۔ اطلاع ملنے پولیس نے جائے واقعہ پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضہ میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading