ناگپور میںجلسہ اصلاح معاشرہ کا میاب انعقاد مولانا ندیم صدیقی ،مفتی سید حذیفہ قاسمی ودیگر کا اظہار خیال

ناگپور:26 دسمبر (ورق تازہ نیوز)آج یہاں جمعیة علماءکے زیر اہتمام ینگ مسلم فٹ بال گراﺅنڈ مومن پورہ نا گپور میںجلسہ اصلاح معاشرہ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں شہر کے و ضلع بھر سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور علماءکرام کے بیانات سے استفادہ کےا ۔اس موقع پر جمعیة علماءمہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے اپنے بیان میںان اسباب و جوہات پر روشنی ڈالی ،جس کی وجہ سے جمعیة علماءاصلاح معاشرہ کا بیڑہ پورے ملک میں اٹھائے ہوئے ہے اور ہر سال مسلم معاشرہ میں پائی جا نے والی منکرات اور برائیوں کی سد با ب کے لئے چھوٹے بڑے جلسوں کا انعقاد کر رہی ہے۔انہوں نے لوگوں کے سامنے یہ بات بھی واضح فر مائی کہ جمعیة علماءکے اکابرین شروع دن سے اس بات کے لئے کوشاں رہے ہیں کہ امت مسلمہ اپنے دین کو اچھی طرح سمجھے اور مضبوطی سے دینی احکام پر ثابت قدم رہے۔ مہمان خصوصی مفتی سید حذیفہ قاسمی نا ظم تنظےم جمعیة علماءمہا راشٹر نے اسلام کے نظام عدل و مساوات پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ لوگ عدل و انصاف کی آواز اٹھاتے ہیں ،عورتوں اور مردوں کو برابری کا حق دلانے کی بات کرتے ہیں لےکن ان سب کا یہ زبانی جمع خرچ ہے ،عورتوں کو حقوق دلانے کے نام پر ان کی عزت و آبرو سے کھلواڑ کےا جا تا ہے،جتنا عدل و انصاف ،مساوات و برابری کے حق اسلام نے پیش کےا ہے اور عملی طور سے اس کے ما ننے والوں نے دنیا کے سامنے عمل کرکے بتایا ہے کسی دوسرے مذہب میں اسکی نظیر نہیں ملتی ہے۔ اسی دن بعد نماز ظہر جا مع مسجد مو من پورہ کے نئے تعمیرشدہ کا مپلےکس میں جمعیة علماءضلع ناگپور کی نئی آفس کا افتتاح مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صدر جمعیة علماءمہا راشٹر کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔اسی طرح بعد نماز مغرب جمعیة علماءضلع نا گپور کے رضاءکاروں کی مسجد احباب کا لونی میںاصلاح معاشرہ کے عنوان سے ایک نششت منعقد کی گئی ،جس میں مولانا سراج احمد قاسمی صدر جمعیة علماءضلع نا گپور نے اصلاح معاشرہ کے عنوان پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نبی اکرم محمد صلی علےہ وسلم کی صاحبزادیاں ا ن کے نکاح اور حالات و سیر کی روشنی میں لوگوں کے سامنے یہ بات رکھی کہ شادی بیاہ کے فضول رسموں سے بچتے ہوئے نکاح کرنا چاہئے تاکہ ہمارے قیمتی مال فضول رسموں میں ضائع اور بر باد نہ ہوں۔اجلاس کا آغاز حافظ محمد رضوان استاذ مدرسہ تعلےم القرآن انصار نگر کی تلاوت قر آن کریم اور حافظ منشاءالرحمن انصاری کے نعتیہ کلام سے ہوا ، مفتی محمد عمران استاذ مدرسہ تعلےم القرآن انصار نگر نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ،اس اجلاس میں ضلع بھر کے جمعیة علماءکے ذمہ داران و راکےن کے ساتھ علاقے بھر کے علماءکرام بالخصوص مولانا مصطفی مجلس تعلےم القرآن ،مفتی نور اللہ استاذ دار العلوم مومن پورہ ،مولانا شمےم احمد نائب قاضی دار القضاءناگپور ،جناب عزیر الرحمن خان جماعت اسلامی ناگپور ،ودیگر دینی ملی فلاحی ذمہ داراوں کے سر بر آوردہ لوگ شہ نشیں پر جلوہ افروز تھے ،اجلاس کو کا میا بیوں سے ہمکنار کرنے میںجمعیة علماءضلع نا گپور کے تمام اراکین خصوصا محمد سلےم انصاری جنرل سکریٹری ضلع ناگپور ،امتیاز الدین اختر خازن ،حافظ عبد الخالق نائب صدر ،محمد فاروق کوثر ،مفتی فاروق ،حافظ ریاضالدین ،اقبال صدیقی ،محمد سہیل قریشی ،محمد اسماعیل قریشی و دیگر نے اہم رول ادا کےا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading