بیماری سے تنگ آکر تالاب میں چھلانگ لگانے والے فرد کی ملی لاش
بھیونڈی (شارف انصاری):- بھیونڈی کے مشہور ورال دیوی تالاب میں لاشوں کے ملنے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ انتظامیہ کی بے حسی اور سیکورٹی اہلکاروں کی غیر موجودگی میں آئے دن اس تالاب سے کسی نہ کسی کی لاش برآمد ہوتے رہتی ہے ۔ كامتگھر علاقے میں رہنے والا جس نے ورال دیوی تالاب میں بیماری سے تنگ آکر کودنے کر خودکشی کرنے والے شخص کی لاش پولیس نے برآمد کر لی۔
پولیس سے موصولہ معلومات کے مطابق اشیس منوہر گرور (50) جو کچھ عرصے سے بیمار چل رہا تھا ۔ دو سال کے علاج کے بعد بھی وہ خود کو ٹھیک محسوس نہیں کررہا تھا۔ جس کی وجہ سے اشیس نے ورال دیوی تالاب میں کود کر خودکشی کر لی تھی۔ جس کی لاش پولیس نے اب برآمد کی ہے ۔ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ ایک سال میں اس تالاب سے ایک درجن سے زیادہ لاشیں برآمد ہو چکی ہے ۔ بھیونڈی شہر پولیس تالاب میں ملنے والی لاشوں کو حادثاتی موت کے معاملے سے جوڑ کر مقدمہ درج کر لیتی ہے اور اس تحقیقات نہ کرتے ہوئے ان معاملات کو ٹھنڈے بکسے میں ڈال دیتی ہے ۔ اتنا ہی میونسپل انتظامیہ تالاب کی حفاظت کو لے مایوس کن رویہ اپنائے ہوئے ہے ۔ تالاب کو لے کر کوئی بھی حفاظتی اقدامات کارپوریشن انتظامیہ کی طرف سے نہیں کئے گئے ہے ۔ جس کے سبب ذرائع بتاتے ہے کہ سیکورٹی کی غیر موجودگی میں مذکورہ تالاب کا لوگ استعمال خودکشی کے ساتھ قتل کرکے شناخت مٹانے کے لئے لاش کو تالاب میں پھینک رہے ہے ۔ لیکن کارپوریشن اور پولیس محکمہ دونوں اس بڑے معاملے کو لے کر عدم توجہی برت رہا ہے ۔