ناگپور تشدد: فساد میں سرکاری املاک کو پہنچے نقصان کی قیمت فسادیوں سے وصول کی جائے: وزیراعلی فڑنویس کاحکم

ممبئی 22 مارچ (ایجنسیز)انے والی سرکاری املاک کی قیمت فسادیوں سے وصول کی جائیگی اور قیمت ادا کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں اثاثے ضبط کیے جائیں گے۔ناگپور میں تشدد کے حالیہ واقعات کے سلسلے میں پولیس حکام کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کرنے کے بعد، فڈنویس نے میڈیا سے خطاب کیا اور کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے ویڈیوز اور فوٹیج کا تجزیہ کرنے کے بعد اب تک 104 فسادیوں کی شناخت کی گئی ہے اور قانون کے مطابق 12 نابالغوں سمیت 92 لوگوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت پولیس پر حملہ کرنے والے عناصر کا پتہ لگانے اور ان سے سختی سے نمٹنے تک چین سے نہیں بیٹھے گی ۔فڑنویس،جن کے پاس وزارت داخلہ کاقلم دان بھی ہے ، نے کہا کہ فسادات میں غیر ملکی یا بنگلہ دیشی ہاتھ کے بارے میں تبصرہ کرنا قبل از وقت ہے، کیونکہ تحقیقات جاری ہیں تاہم اس واقعہ کو "انٹلی جنس کی ناکامی” نہیں کہا جا سکتا، لیکن انٹیلی جنس (جمع) بہتر ہو سکتی تھی۔
فڑنویس نے کہا کہ مرکزی ناگپور کے علاقوں میں تشدد کی وجہ سے وزیر اعظم نریندر مودی کا طے شدہ دورہ متاثر نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فسادیوں نے خواتین پولیس اہلکاروں کے ساتھ ” چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی۔”البتہ خواتین کانسٹیبل پرپتھراؤ کیا۔ناگپور تشدد پرتحقیقات کے سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ کوئی غیر ملکی ہاتھ یا بنگلہ دیشی لنک سامنے نہیں آیا ہے۔اور فی الحال تشدد کا کوئی سیاسی زاویہ بھی نہیں ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading