ناندیڑ:17جنوری کوبہوجن ونچت اگھاڑی۔ایم آئی ایم اتحاد کا جلسہ عام

ناندیڑ:5جنوری(ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر میں لوک سبھا سیٹوں کے بٹوارے کے تعلق سے کیا کانگریس صدر اشوک راو چوہان ونچیت بہوجن اگھای سے گفتگو کرنے کااختیار ہے؟اس طرح کاسوال ونچت اگھاڑی کے قائد پرکاش امبیڈکر نے کیا ۔ وہ مالیگاوں میں جاترا کے موقع پر جمعہ کو یلغار جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔ یہ جلسہ ونچت اگھاڑی کے ممبران رامچندر یلوار(سابقہ ضلع پریشد رکن) اور پروفیسر یشپال بھنگے نے منعقد کیاتھا ۔

پرکاش امبیڈکر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا چناو میں کانگریس پارٹی اور راشٹروادی کانگریس پارٹی ایم آئی ایم سے انتخابی مفاہمت کی مخالف ہیں لیکن وہ ناندیڑ میں توجہ دیں گے ۔ریاست مہاراشٹر کی 50سیٹوں پر بھاریپ ونچت بہوجن اگھاڑی اور ایم آئی ایم اپنے امیدوار کھڑے کریںگے۔ جب اُن سے پوچھاگیا کہ کیا وہ کانگریس سے اتحاد کریںگے؟اس پرانھوں نے کہا کہ کیا اتحاد کرنے کااختیار کانگریس پردیش صدر اشوک راو¿ چوہان کو ہے؟ ونچت اگھاڑی نے کانگریس سے ریاست کی 12سیٹوں کی مانگ کی تھی لیکن گفتگو آگے نہیں بڑھی ۔

امبیڈکر نے کہا کہ وہ ناندیڑحلقہ لوک سبھا سے چناو¿ لڑنے کے خواہشمند ہے ۔اس جلسہ میں ایم ایل اے ہری بھاو¿ بھوسے ‘ ایم آئی ایم ضلع صد رفیروز لالہ ‘ڈاکٹر اندر کمار بھسے ‘ شکیل احمد (احمد نگر)‘اشوک کرہے‘ ہری بھاو جوندھڑے وغیرہ موجود تھے ۔ پرکاش امبیڈکر جو بھاریپ بہوجن سماج پارٹی کے قائد ہیں وہ چاہتے ہیں بہوجن سماج کے قائدین کواقتدار میں حصہ ملے کیونکہ بہوجن سماج ‘معاشی ‘ تعلیمی ‘ثقافتی ‘سیاسی اور سماجی طور پر کافی پچھڑا ہوا ہے ۔ اس لئے انھوں نے بہوجن سماج کے پچھڑے ہوئے دھڑوں کو ساتھ لے کر ایک بہوجن ونچت اگھاڑی قائم کی ہے جو لوک سبھا چناو¿ میں اپنے امیدوار کھڑے کررہی ہے ۔باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ 17جنوری کو ناندیڑ کے نیا مونڈھا گراو¿نڈ پر بہوجن ونچت اگھاڑی اور ایم آئی ایم کی جانب سے ایک عظیم الشان جلسہ عام رکھاگیا ہے جس میں پرکاش امبیڈکر ‘اورایم آئی ایم قائد ورکن پارلیمان اسد الدین اویسی کی تقاریرہورہی ہیں ۔جلسہ میں ہزاروں کی تعداد میںافراد شرکت کرنے والے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading