ناندیڑ:14اکتوبر ( ورقِ تازہ نیوز)ناندیڑضلع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولس پرمودکمار شیوالے کے مکتوب کے مطابق ناندیڑضلع میں تمام مسافر بردار گاڑیوں کے دستاویزات کی جانچ مہم شروع کی جارہی ہے ۔
18اکتوبر سے ناندیڑشہر میں ٹرافک پولس کی جانب سے مسافربردار گاڑیوں کے دستاویزات کی جانچ کی جائے گی ۔
ان گاڑیوںمیں آٹورکشہ والوں کے دستاویزات کی جانچ ہوگی۔ تمام مسافربردار گاڑی چلانے والوں کومطلع کیاجاتا ہے کہ وہ ا پنے دستاویزات کوساتھ رکھیں تاکہ کسی طرح کی قانونی کاروائی سے بچ سکے۔
جن کے پاس دستاویزات نہیں رہیںگے انکے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔