ناندیڑ:23ڈسمبر (ورق تازہ نیوز)پربھنی ضلع کے پالم تعلقہ کے موضع دگرس پشتہ سے ناندیڑ کیلئے محفوظ 25ٹی ایم سی پانی میں 20 ٹی ایم سی پانی ناندیڑ کے وشنوپوری ڈیم میں چھوڑاگیا ہے جو پہنچ گیاہے۔ اس پانی کو چھوڑنے پر پالم کے عوام نے شدید مخالفت کی تھی اسلئے بغیر کسی کواطلااع دئےے پانی چھوڑاگیا ہے ۔دگرس کے پانی کی وجہہ سے وشنو پوری ڈیم کی سطح آب 50 ٹی ایم سی ہوگئی ہے جو آئندہ دس ماہ تک نا ندیڑ کے عوام کی پیاس بجھانے کیلئے کافی ہے۔ امسال دگرس پشتہ میں 37 ٹی ایم سی پانی کاذخیرہ کیاگیا تھا ۔جس میںسے25ٹی ایم سی پانی ناندیڑ کیلئے محفوظ تھا ۔ دگرس پشتہ کی گنجائش 65ٹی ایم سی ہے جس میں سے 40 ٹی ایم سی پانی پرناندیڑکا حق ہے جس کاخاکہ میں اندراج ہے اس طرح کی اطلاع ایگزیکٹیو انجینئر این ایم کہاڑیکر نے دی ۔